سرکاری اسکولوں میں ویکسین لگانے کی شروعات

0

نئی دہلی (ایس این بی) : راجدھانی کے سرکاری اسکولوں میں پیر سے 18 سے 44 سال کی عمر کے افراد کورونا کی مفت ویکسین لگانے کی شروعات ہوگی۔اس کے لئے ابھی دہلی سرکار کے 77 اسکولوں کی نشاندہی کی گئی ہے ، جہاں یہ ویکسین لگائی جائے گی۔ دہلی کو4.5 لاکھ ویکسین مل گئی ہیں۔ جیسے جیسے دہلی کو ویکسین کی کھیپ ملے گی اور ویکسی نیشن سینٹربنائے جائیں گے۔ فی الحال اس عمر کے لوگوں کو ویکسین لگوانے کیلئے آن لائن رجسٹریشن کے دوران ملے مقررہ وقت پر ہی ویکسی نیشن سینٹر جانا ہوگا۔ ان سینٹر پر ابھی کوئی واک اِن داخلہ نہیں ہے۔ ابھی سرکاری اسپتالوں میں 18 سے 44 سال کی عمر کے لوگوں کو ویکسین نہیں لگائی جائے گی۔ لوگوں کو کورونا ویکسین لگانے لئے سرکاری اسکولوں میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ان سبھی اسکول کو نزدیک اسپتال سے بھی اٹیچ کیا گیا ہے۔ اسکولوں کے اندر ویکسی نیشن مراکز اس لئے بنائے گئے ہیں ، تاکہ اگر یہاں ویکسی نیشن لگوانے زیادہ تعداد میں بھی لوگ آجائیں تو انفیکشن پھیلنے کا خطرہ کم ہو۔ (تفصیلی خبر اپنا شہر پر)
ایک اسکول میں کم سے کم 5 ویکسی نیشن سائٹ ہوں گی اور ایک جگہ پر ویکسین کی 100 سے 150 تک ڈوز لگائی جائیں گی۔
دہلی کے وسطی ضلع میں 6 ، مشرقی میں 3 ، نئی دہلی میں 4 ، شمال میں 7 ، شمال مشرقی میں 6 ، شمال مغربی میں 6 ، شاہدرہ میں 8 ، جنوب میں 4 ، جنوب مشرقی میں 9 ، جنوب میں 9۔ جنوب مغرب میں 7 اورمغربی ضلع میں 17 اسکولوں میں ویکسینیشن مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
اس دوران ویکسین کی دستیابی میں اضافہ ہونے پر دوسرے علاقوں میں بھی کئی اسکولوں کو ویکسین لگانے کے لئے استعمال میں لایاجائے گا۔ دہلی میں ویکسین کی دستیابی میں اضافہ ہونے پر کئی ویکسینیشن مراکز کھولنے کے لئے بھی تیاریاں جاری ہیں۔ سرکار دہلی کے آر ڈبلیو اے کے ساتھ مل کر ویکسی نیشن سینٹر کھولنے پر بھی غور کر رہی ہے۔ کمیونٹی مراکز کے اندر بھی ویکسین مراکز بنائے جائیں گے ، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فوری طور ویکسین لگائی جاسکے۔ اس کے ساتھ زیادہ ویکسین مراکز قائم کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS