راجستھان میں فی الحال کوئی آئینی بحران نہیں:کلراج مشرا

0

مرزاپور (یواین آئی) :راجستھان کی اشوک گہلوت حکومت کے درمیان جاری رشہ کشی کی وجہ سے ریاست میں فی الحال کسی طرح کے آئینی بحران سے انکار کرتے ہوئے راجستھان کے گورنر کلراج مشرا نے منگل کو کہا کہ وہاں حکمراں جماعت کے کانگریس کے اراکین کے استعفیٰ ان کا اندرونی معاملہ ہے ۔مشرا نے یہاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ راجستھان حکومت میں کسی بھی قسم کے بحران کا انہیں کوئی علم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں حکومت کے وجود کے لے کر پیدا حالات میں فی الحال ان کا کوئی کردار نہین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہاں جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ کانگریس کا اندرونی معاملہ ہے ۔ گورنر نے کہا‘جب میرے پاس یہ موضوع آئے گا تب دیکھا جائے گا۔مشرا نے شاردیہ نوراتری کے دوران آج وندھیا علاقے کی ادھشٹھاتری دیوی ماں وندھیاسنی کے درشن کے بعدمیڈیا نمائندوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ راجستھان میں ابھی کوئی آئینی بحران نہیں ہے۔ درشن پوجن کے بعد رتنا کار ہوٹل میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے راجستھان میں گہرائے سیاسی بحران پر گورنر نے کہا‘یہ حکمراں جماعت کانگریس کا اندرونی معاملہ ہے ۔ کانگریس ابھی اس رشی کشی کو ختم کرنے میں مصروف ہے ۔ مستقبل میں اگر میری مداخلت کی کوئی ضرورت پڑے گی تو مناسب آئینی کاروائی کی جائے گی۔گورنر نے کہا کہ کانگریس کے 90اراکین اسمبلی کے ذریعہ استعفیٰ دئیے جانے کو بھی حکمراں جماعت کا اندرونی معاملہ بتایا۔ بطور وزیر اعلی اشوک گہلوت کے میعاد کار کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا‘ میں وہاں آئینی سربراہ ہوں اور گہلوت مقننہ کے سربراہ ہیں۔ آئین مسائل پر وہ ریاستی حکومت کو سمت دیتے رہتے ہیں۔ مشرا نے بتایا کہ وہ گذشتہ تین دن سے مشرقی اترپردیش کے دورے پر تھے ۔ اب وہ سیدھے جئے پور روانہ ہورہے ہیں۔ ان کے یہاں آمد پر مرزاپور کے کمشنر یوگیش رام مشر، ڈی ایم دبیا متل اور ایس پی سنتوش کمار مشرا سمیت دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS