اعظم خان کے خلاف درج ہیں 100سے زیادہ مقدمے

0

رامپور:(یواین آئی)سماج وادی پارٹی(ایس پی) رکن پارلیمان اعظم خان پر 104مقدمے درج ہیں جن میں سے 81معاملات میں پولیس نے اپنی جانچ پوری کرلی ہے جبکہ دیگر سبھی معاملات میں ابھی جانچ بھی پوری نہیں ہوئی ہے۔26فروری 2020 کو اعظم خان نے بیوی ڈاکٹر تزئین فاطمہ اور بیٹے عبد اللہ اعظم کے ساتھ فرضی پیدائش سرٹیفکیٹ معامالے میں مقامی عدالت رامپور میں خوسپردگی کی تھی۔ دسمبر 2020 میں اعظم خان کی بیوی ڈاکٹر تزئین فاطمہ ضمانت پر رہا ہوکر سیتاپور جیل سے باہر آچکی ہیں جبکہ اعظم خان اور ان کے بیٹے سیتاپور جیل میں بند ہیں۔ اعظم خان اور عبد اللہ اعظم تقریبا ڈیڑھ سال سے سیتا پور جیل میں بند ہیں اس دوران اعظم خان کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے انہیں نوئیڈا میں میدانتا اسپتل میں داخل کرایا گیا ہے۔ عبد اللہ اعظم پر 41اور ڈاکٹر تزئین فاطمہ پر 32مقدمے درج ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق 79معاملوں میں چارج شیت فائل کر دی گئی ہےجبکہ ایک معاملے میں فائنل رپورٹ اور ایک دیگر معامالے میں نام خان غلط طریقے سے لینے کی وجہ سے اسے منسوخ کردیا گیا ہے۔ اعظم خان کو 75معاملات میں ضمانت مل چکی ہے اعظم خان پر زمین قبضہ کرنے، دشمن ملکیت پر قبضہ کرنے، فرضی دستاویزات بنانے، چوری، لوٹ،مویشی شرانے وغیرہ جیسے معاملے درج ہیں۔ان معاملات میں سابق راجیہ سبھا رکن امر سنگھ کے ذریعہ اعظم خان پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے ان کے خلاف قابل اعتراض بیان ایک ٹی وی شو میں کیا تھا۔ یہ مقدمہ سال 2018 میں گومتی نگر، لکھنؤ میں درج کیا گیا تھا۔معاملہ رامپور سے جڑا ہونے کی وجہ سے اسے رامپور منتقل کردیا گیا ہے اعظم خان پر رامپور کے باہر بھی 4مقدمے درج کئے گئے ہیں جن میں مرادآباد، فیروزآباد ہیں۔ مرادآباد کے دونوں مقدموں میں چارج شیٹ فائل ہوچکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS