نئی دہلی: خواتین کے ریزرویشن کے حوالے سے جمعہ کو ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ حال ہی میں پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے دوران منظور ہونے والے خواتین ریزرویشن بل کو صدر کی منظوری مل گئی ہے۔ صدر دروپتی مرمو نے اس بل پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد اس نے قانون کی شکل اختیار کر لی ہے۔ صدر دروپدی مرمو کی رضامندی ملتے ہی حکومت ہند نے خواتین ریزرویشن بل کے لیے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
Government of India issues a gazette notification for the Women’s Reservation Bill after it received the assent of President Droupadi Murmu. pic.twitter.com/GvDI2lGF1C
— ANI (@ANI) September 29, 2023
خواتین ریزرویشن ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد اب ملک کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں خواتین کے لیے 33 فیصد نشستیں محفوظ ہوجائیں گی۔ اس کے علاوہ ملک کی تمام ریاستوں کی قانون ساز اسمبلیوں میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن کا حق حاصل ہے۔