ڈبلیو ایچ او نے ہندستان میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم کی رفتار کی تعریف کی

0

نئی دہلی، (یو این آئی):ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے ہندستان میں کووڈ۔19ٹیکہ کاری مہم کی رفتار کو بے مثال قرار دیتے ہوئے ملک کے 75کروڑ لوگوں کی ٹیکہ کاری مکمل ہونے پر مبارکباددی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی علاقائی ڈائرکٹر۔ جنوب مشرقی ایشیا۔ ڈاکٹر پونم کھیترپال سنگھ نے پیر کو ایک بیان میں کہاکہ ہندستان میں پہلے دس کروڑ ٹیکے لگانے میں 85دن لگے تھے لیکن ملک نے 65کروڑ سے 75کروڑ کا ہدف حاصل کرنے میں محض 13دن لگائے ہیں۔
ڈاکٹر سنگھ نے کہاکہ ڈبلیو ایچ او کووڈ ٹیکہ کاری مہم کو بے مثال رفتار دینے کے لئے ہندستان کو مبارکباد دیتا ہے۔ پہلی دس کروڑ خوراک لگانے میں ہندستان کو جہاں 85دن لگے تھے وہیں ملک نے 65کروڑ ڈوز سے 75کروڑ ڈوز تک پہنچنے میں صرف 13دن لگائے ہیں۔
کووڈ کی صورتحال پر پیر کو حکومت نے کہاکہ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 27,254نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور ان میں فعال معاملات کل کیسز کے 1.13فیصد ہے۔ ملک میں فعال معاملات 3,74,269 ہیں اور مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح اس وقت 97.54فیصد ہے۔ حکومت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 37,687مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,24,47,032 ہوگئی ہے۔ ہفتہ وار پازیٹیویٹی شرح 2.11فیصد ہے جو گزشتہ 80نوں سے تین سے کم پر ہے۔ یومیہ پازیٹیویٹی کی شرح 2.26فیصد ہے یہ گزشتہ 14دنوں سے تین فیصد سے کم پر ہے اور اب تک کل ملاکر 54.30کروڑ ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS