بریلی: آن لائن منایاجائے گا اعلی حضرت کا عرس

0
image:favpng.com

بریلی:(یواین آئی) اترپردیش کے بریلی میں دو اکتوبر سے شروع ہونے والے اعلی حضرت کا تین روزہ عرس اس سال بھی کووڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے آن لائن ہی منایا جائے گا۔ ایس ڈی ایم مہندر کمار سنگھ نے جمعرات کو میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ عرس کے دوران کووڈ۔19کی گائیڈ لائن پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ عرس کے لئے جو بھی ضروری تیاریاں کی جانی ہیں اس کے لئے نگر نگم و محکمہ بجلی کو ہدایت دی گئی ہے۔ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی اعلی حضرت عرف کو آن لائن منایا جائے گا۔ انہوں نے منتظمین سے کہا کہ عرس میں باہر سے آنے والے لوگوں کو پہلے سے ہی اطلاع دے دی جائے گی۔ جس سے عرف کے وقت زیادہ بھیڑ جمع نہ ہو۔ عرس کے پیش نظر سڑک کی مرمت اور توسیع کی کوشش کی جارہی ہے۔ عرس کے دوران کوئی مسئلہ آنے پر متعلقہ افسران سے رابطہ کے لئے ہدایت دی گئی ہے۔ عرس میں پانی، روشنی، بیری کیٹنگ،وقتی بیت الخلاء، ایمبولنس وغیرہ کاانتظام مکمل کئے جانے کے سلسلے میں متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی ہے۔
ایس ایس پی روہت سنگھ سجوان نے بتایا کہ اعلی حضرت عرس کے وقت پولیس انتظام پوری طرح سے مستعد رہے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS