ایسے لوگوں کے خلاف یوپی سرکار سخت کارروائی کرے گی: یوگی 

    0

    کانپور : اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے شہریت ترمیم قانون (سی اے اے)مخالف مظاہرین کے ذریعے لگائے جا رہے ’آزادی‘ کے نعرے کو ملک سے غداری بتاتے ہوئے گزشتہ روز کہا کہ ان کی سرکار ایسے نعرے لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی دھرتی پر خاص طورپر اتر پردیش کی دھرتی پر میں یہ کہوں گا کہ دھرنا مظاہرہ کے نام پر کشمیر میں جو نعرے کبھی آزادی کے لگتے تھے اگر اس طرح کے نعرے لگانے کا کام کروگے تویہ ملک سے غداری کے خانے میں آئے گا۔ پھر اس پر سخت کارروائی کرنے کا کام سرکار کرے گی۔ یہ منظور نہیں ہو سکتا ہے کہ ہندوستان کی دھرتی پر رہ کر ہندوستان کے خلاف سازش کرنے کی چھوٹ ہو۔
    وہیں،سی اے اے کے خلاف عورتوں کے احتجاج پر یوگی آدتیہ ناتھ نے حملہ بولتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ خود تحریک کریں، اس لیے گھر کی عورتوں اور بچوں کو چوراہوں پر بٹھا دیا ہے۔مرد گھر میں رضائی میں سو رہے ہیں اورعورتیں چوراہے پر ہیں۔کانپور کے ساکیت نگر واقع میدان میں بدھ کو سی اے اے کی حمایت میں منعقد ریلی کوخطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ مظاہرہ کے نام پرتشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اور اب تو ان لوگوں میں اتنی بھی ہمت نہیں رہی کہ یہ لوگ خودتحریک کرنے کی حالت میں ہو ں، کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اگر یہ توڑ پھوڑ کریں گے تو ان کی جائیداد ضبط کر لی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اپنے گھر کی عورتوں کو چوراہے چوراہے پر بٹھاناشروع کر دیا ہے، بچوں کو بٹھاناشروع کر دیا ہے۔ اتنا بڑا جرم کہ مرد گھر میں سو رہا ہے رضائی اوڑھ کر اور عورتوں کو آگے کرکے چوراہے چوراہے پر بٹھایا جا رہا ہے۔انہوں نے کانگریس، سماجوادی پارٹی اور لیفٹ پارٹیوں پر الزام لگایا کہ اپوزیشن محض سیاست کر رہی ہے اور احتجاج کےلئے الگ الگ ہتھکنڈے اپنائے جا رہے ہیں۔ مخالفت کے نام پرعورتوں کو آگے کیا جا رہا ہے۔
    انہوں نے کہاکہ آپ جاکے پوچھیں ان سے کسی سے بھی کہ دھرنے پر کیوں بیٹھے ہیں تو کہتے ہیں کہ گھر کے مرد کہتے ہیں کہ ہم اتنے نااہل ہو چکے ہیں کہ کچھ کر سکیں اس لیے تم دھرنے پر جاکر بیٹھ جاو¿۔ ان کے لیے ملک اہم نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ میں پھر اس منچ سے کہوں گا کہ جمہوریت میں احتجاج اور مظاہرہ پرامن طریقے سے میمورنڈم دینا سب کاحق ہے۔ لیکن، کوئی سرکاری املاک کو، کاروباری اداروں کو جلائے گا، توڑ پھوڑ کرے گا تو ہم اس کی جائیداد سے وصولی کرکے لے لیں گے اور آگے کےلئے ہم ان کو وہ سزا دیں گے کہ آنے والی پیڑھی انہیں یاد کرے گی کہ کیسے کام ہوتے ہیں۔سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی قیمت کیا ہوتی ہے، اس کے بارے میں ان کو 10 بار سوچنا پڑے گا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS