Image:Voice Of America

واشنگٹن: (یواین آئی) امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خطرات افغانستان سے اب دوسری جگہوں پرمنتقل ہوچکے ہیں۔امریکہ اب چین سے تعلقات، ماحولیاتی تبدیلیوں، کورونا وائرس کی وبا جیسے اہم معاملات پر کام کرے گا۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا سے متعلق سوال پر اینٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ القاعدہ کمزور پڑ چکی ہے، امریکہ کے خلاف القاعدہ کے افغانستان سے حملوں کے امکان کا خطرہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب ہمارے ایجنڈا میں چین سے تعلقات، ماحولیاتی تبدیلی ، کووڈ19 جیسے دوسرے اہم معاملات شامل ہیں، ہم اپنی طاقت اور وسائل اب ان معاملات میں صرف کریں گے۔
افغانستان سے جو مقاصد حاصل کرنا تھے امریکہ وہ مقاصد حاصل کرچکا ہے، ہماری انٹیلی جنس افغانستان کے معاملات اور ممکنہ خطرات پر نظر رکھے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS