نئی دہلی: (یواین آئی) ملک میں ایک ہفتہ کے دوران 15.34 لاکھ سے زیادہ افراد جان لیوا اورمہلک ترین عالمی وبا کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وبا رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور حالات دن بہ بدن بد سے بد تر ہوتے جارہے ہیں۔ ایک ہفتہ میں ملک میں کورونا وائرس کے 15.34 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جہاں گذشتہ پیر کے روز کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1.35 کروڑ سے زیادہ تھی ، وہیں آج صبح تک کورونا متاثرین کی تعداد 1.50 کروڑ کو عبور کر چکی ہے۔
پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2،73،810 نئے کیسز درج ہوئے جس سے ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ 16 ہزار 919 ہوگئی ہے۔ وہیں اسی مدت کے دوران ریکارڈ 1،44،178 مریض صحت مند ہوئے جس سے ملک میں اب تک 1،29،53،821 مریض اس موذی وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسزکی تعداد 19 لاکھ کو عبور کرکے 19،29،329 ہوچکے ہیں۔ اسی عرصے میں ، مزید 1619 مریضوں کی موت کے ساتھ ملک میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،78،769 ہوگئی ہے۔
اب تک ملک میں 12،38،52،566 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی جاچکی ہے ۔
ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 86.00 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 12.81 فیصد ،اموات کی شرح 1.19 فیصد ہوگئی ہے۔
آبادی کے لحاط سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز 21،398 سے بڑھ کر 191457 ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اب تک اس وبا کی وجہ سے 9830 افراد لقمہ اجل اور 6،50،333 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز 5،142 سے بڑھ کر 74،941 ہوگئے ہیں۔ اب تک 12،121 افراد اس وبا سے ہلاک جبکہ 7،66،398 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز14،383 سے بڑھ کر 1،33،562 ہوچکے ہیں۔ ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 13،351 ہوچکی ہے اور اب تک 1،014،152 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 2،381 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 1،28،019 رہ گئی ہے۔ ریاست میں 4،10،913 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد170سے بڑھ کر مجموعی تعداد 5908 ہوچکی ہے ۔
اسی عرصے کے دوران ریاست کیرالہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 13،667 کے ساتھ بڑھ کر 94،009 ہوگئی اورکورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد25سے بڑھ کر 4،565 اور صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد 11،40،486 ہوگئی ہے۔
ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1،691 کے اضافے سے مجموعی تعداد 34،190 ہوگئی ہے اورجان لیوا وبا سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار 9 سو 46 ہوگئی ہے جبکہ 7902 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 70،391 ہوگئی ہے اور اب تک 13،113 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں 9،07،947 مریض اس موذی وبا شفایاب ہوچکے ہیں۔

ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا کے ایکٹیو کیسز بڑھ کر 68،576 ہوچکے ہیں اور اب تک 3،34،947 افراد صحت مند جبکہ اس مہلک وبا سے اب تک 4،557 ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 61،647 ہوگئی ہے اور اب تک 5،377 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں 3،37،545 مریض کورونا وائرس سےشفایاب ہوچکے ہیں۔
ریاست ہریانہ میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز 3،659 کے اضافے سے مجموعی تعداد 42،217 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس جان لیوا وبا سے 3،415 افراد لقمہ اجل اور اب تک 3،11،339 افراد اس مہلک وبا سے شفایابی حاصل کر چکے ہیں ۔
۔۔۔۔۔ریاست مغربی بنگال میں جان لیوا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز بڑھ کر 49،638 ہوچکے ہیں اور اس وبا سے 10،568 مریض ہلاک جبکہ ریاست میں اب تک 5،99،721 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز بڑھ کر 39،154 ہوچکے ہیں اور 1،838 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 3،14،441 اس وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 44،686 تک جا پہنچا ہے۔ ریاست میں ، کورونا وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 9،09،941 تک جا پہنچی ہے ، جبکہ 7،410 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ریاست بہار میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 44،701 ہوگئی ہے۔ ریاست میں ابھی تک 1749 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک جبکہ 2،77،667 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس سے اب تک ریاست راجستھان میں 3151 ، جموں وکشمیر میں 2057 ، اوڈیشہ میں 1944 ، اتراکھنڈ میں 1868، آسام میں 1135 ، جھارکھنڈ میں 1456 ، ہماچل پردیش میں 1190 ، گوا میں 883 ، پڈوچیری میں 708 ، تری پورہ میں 394 ، منی پور میں 376 ، چنڈی گڑھ میں 413 ، میگھالیہ میں 153 ، سکم میں 136 ، لداخ میں 133 ، ناگالینڈ میں 94 ، جزائر انڈمان نکوبار میں 64، اروناچل پردیش میں 56 ،میزورم میں 12 ، دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں چار اور لکشدیپ میں ایک مریض کی موت ہوچکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS