امریکہ اور یوکرین نے روس سے تیل کی درآمدی قیمت کی حد پربات چیت کی

0

واشنگٹن: (یو این آئی/ اسپوتنک) امریکہ کے نائب وزیر خزانہ ویلی اڈیمو اور یوکرین کے وزیر خزانہ سرگئی مارچینکو نے روس سے درآمد کیے جانے والے تیل پر قیمت کی حد مقرر کرنے کی سمت میں کس حد تک پیش رفت ہوئی ہے اس پر تبادلہ خیال کیا۔ محکمہ خزانہ نے اس گفتگو کا ایک ریڈ آؤٹ جاری کرتے ہوئے اس کے بارے میں آگاہ کیا۔بدھ کو جاری کردہ اس ریڈ آؤٹ میں کہا گیا ہے کہ “ڈپٹی سکریٹری اڈیمو نے کہا کہ یوکرین میں جنگ چھیڑنے اور اپنے ہمسایہ ممالک کو دھمکیاں دینے کی روس کی صلاحیت کو نیچادکھانے کے لئے امریکی ٹریزری محکمہ روس پر پابندیاں لگانے کے لیے اپنے اختیارات کا استعمال کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔”
دریں اثناء ڈپٹی سیکرٹری اڈیمو اور وزیر مارچینکو نے تیل اورتوانائی کی عالمی قیمتوں پر روسی تنازعہ کے اثر کو کم کرنے کے پیش نظر روس کی فوج کے لئے محصولات کو محدودکرنے کے لئے روس سے درآمد شدہ تیل پر قیمت کی حد نافذ کرنے کی سمت میں ہونے والی پیش رفت پربھی بات چیت کی۔ریڈ آؤٹ میں کہاگیا، “اڈیمو اور مارچینکو نے یوکرین کومالی امداد فراہم کرنے والے ممالک کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس میں براہ راست بجٹ کی حمایت میں یوکرین کو 1.7 ارب ڈالر کا تازہ ترین امریکی تعاون بھی شامل ہے۔”

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS