سری لنکا میں مظاہرین سے احتیاط کرنے کی اپیل

0

کولمبو: (یو این آئی) صدر گوٹابایا راجا پاکسے ابھی تک سنگاپور کے لیے روانہ نہیں ہوئے ہیں۔ مالے سے سنگاپورجانے کے لیے ایئرلائن کا ایک نجی طیارہ طے شدہ پرواز کے لیے ان کا انتظار کر رہا ہے۔سری لنکا کے میگا اسٹار تھیراس نے جمعرات کو پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کرکے پارلیمنٹ کا اجلاس فوری بلانے اور ملک میں امن و امان کی بحالی پر زور دیا۔ انہوں نے مظاہرین سے تحریک کو پرتشدد نہ بنانے کی درخواست کی۔پولیس نے پارلیمنٹ جنکشن کے قریب مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولوں کا استعمال کیا۔ سری لنکا کی پولیس نے کہا کہ بدھ کو پارلیمنٹ کے قریب پولڈووا، بٹارامولا میں احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے ایک فوجی سے 60 راؤنڈ گولہ بارود کے ساتھ ایک ٹی-56 ہتھیار اور دو میگزین چھین لئے گئے۔
نیشنل اسپتال کے حکام نے بتایا کہ بدھ کے مظاہروں میں کم از کم 84 افراد زخمی ہوئے۔ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر صبح کے وقت لگ بھگ 42 افراد زخمی ہوئے۔ جبکہ اتنی ہی تعداد میں لوگ رات کو پارلیمنٹ کے قریب زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں 79 مرد اور پانچ خواتین شامل ہیں۔ ان میں ایک آرمی آفیسر، دو پولیس افسران اور دو صحافی شامل ہیں۔جیسے ہی سری لنکا کے صدر ایک تباہ حال معیشت کو چھوڑ کرفرارہو گئے، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر نے تمام سری لنکائی عوام سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور تنازعات سے گریز کرنے کی اپیل کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS