برسلز: (یو این آئی) نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے یوکرین کو روسی میزائلوں سے بچانے کے لیے جدید فضائی دفاعی ہتھیار فراہم کرانے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ، کناڈا، فرانس اور نیدرلینڈ کی جانب سے یوکرین کو فراہم کیے جانے والے ہتھیاروں میں میزائل اور ریڈار بھی شامل ہیں۔ امریکہ نے پہلے بھی ایسا ہی وعدہ کیا تھا۔ جرمنی کی طرف سے فراہم کردہ ایک جدید نظام پہلے ہی یوکرین میں موجود ہے۔
بی بی سی کی رپورٹوں کے مطابق، برطانیہ معلومات اکٹھا کرنے اور رسد کی صلاحیتوں میں مدد کے لیے فضائی دفاعی میزائلوں کے ساتھ ساتھ سیکڑوں فضائی ڈرونز یوکرین کو عطیہ کرے گا۔ وہ پہلے سے فراہم کردہ 64 کے علاوہ 18 ہووٹزر آرٹلری بندوقیں بھی فراہم کرے گا۔
برسلز میں بدھ کو ہونے والی میٹنگ کے بعد امریکی سکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ “ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر نے جارہے ہیں کہ یوکرین کے پاس جو ہے اسے موثربنانے کی ضرورت ہے۔”
فرانس 2 ٹلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانوئل میخواں نے کہا کہ وہ یوکرین کو فضائی دفاعی نظام فراہم کریں گے۔ لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کون سا سسٹم بھیجاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا بنیادی کام آبادی کو ڈرون حملوں سے بچانا ہوگا۔
نیدرلینڈ نے کہا کہ وہ یوکرین کو فضائی دفاعی میزائل فراہم کرے گا۔ کناڈا نے سیٹلائٹ کمیونیکیشنز اور ڈرون کیمرے سمیت متعدد فوجی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔
نیٹو یوکرین کو میزائلوں سے دفاع کے لئے ہتھیار فراہم کرے گا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS