کانگریس کے انچارج جنرل سکریٹریوں کے لیے ووٹنگ کے لیے نئے رہنما اصول

0
timesofindia

نئی دہلی:(یو این آئی) کانگریس نے جمعرات کو پارٹی کے صدارتی انتخابات کے پیش نظر اپنے انچارج جنرل سکریٹریوں کے کے لیے ووٹنگ کے سلسلے میں نئی ​​ہدایات جاری کیں۔
کانگریس کے انتخابی انچارج مدھوسودن مستری نے رہنما خطوط میں کہا کہ صدر کے عہدہ کے لیے ووٹنگ 17 اکتوبر بروز پیر کو ہونی ہے اور انتخابات میں شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی جنرل سکریٹری، ریاستی انچارج جنرل سکریٹریز، سکریٹری اور جوائنٹ جنرل سکریٹریوں کو اپنی تقرری والی ریاستوں میں ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہے۔ انتخابات کو شفاف طریقے سے کرانے کے لیے ضروری ہے کہ تمام عہدیداران نئی ہدایات پر عمل کریں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS