سپریم کورٹ نے ای ڈی ڈائرکٹر سنجے مشرا کی مدت کار میں توسیع پر لگائی روک، 31 جولائی تک رہنے کی اجازت

0

نئی دہلی، (یو این آئی) سپریم کورٹ نے منگل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ڈائریکٹر سنجے مشرا کی مدت کار میں توسیع کو مسترد کر دیا، لیکن انہیں 31 جولائی 2023 تک موجودہ عہدے پر برقرار رہنے کی اجازت دے دی۔

جسٹس بی آر گوئی، جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سنجے کرول کی بنچ نے سپریم کورٹ کے 2021 کے ایک فیصلے (ڈاکٹر جیا ٹھاکر بمقابلہ حکومت ہند اور دیگر) کی خلاف ورزی بتاتے ہوئے مسٹر مشرا کی مدت کار میں توسیع کو منسوخ کرنے کا فیصلہ سنایا۔
عدالت عظمیٰ نے 2021 میں ایک حکم جاری کرکے مسٹر مشرا کو نومبر 2021 سے آگے بطور ڈائریکٹر ان کی مدت کار بڑھانے پر روک لگائی تھی۔ اسی فیصلے کی بنیاد پر سپریم کورٹ نے ان کی مدت کارمیں توسیع پر روک لگائی۔
جسٹس گوائی کی سربراہی میں اس تین رکنی بنچ نے مقننہ کی طرف سے سنٹرل ویجیلنس کمیشن (سی وی سی) ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو قانونی قراردیتے ہوئے برقرار رکھا۔ ترامیم کے بعد مرکزی حکومت کو ای ڈی ڈائریکٹر کی مدت کار پانچ سال تک بڑھانے کا اختیارہے۔
سپریم کورٹ نے این جی او ‘کامن کاز’ اور دیگر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے بعد اپنا فیصلہ سنایا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS