سپریم کورٹ نے مرکز سے پوچھا ،بٹ کوائن غیر قانونی ہے یا نہیں

0

نئی دہلی: (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کو مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ بٹ کوائن پر اپنا موقف واضح کرے کہ آیا یہ غیر قانونی ہے یا نہیں۔ جسٹس ڈی وائی چندر چوڈ اور سوریہ کانت کی بنچ نے اس سے متعلق ایک معاملے کی سماعت کے دوران ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایشوریہ بھاٹی سے کہا کہ وہ اس معاملے پر مرکزی حکومت کا اپنا موقف واضح کریں۔ عدالت عظمیٰ نے مبینہ’گین بٹ کوائن‘گھپلے کے ملزم اجے بھاردواج کی طرف سے دائر عرضی پر شنوائی کے دوران حکومت سے کہا کہ وہ اپنا موقف واضح کرے۔ عرضی میں اجے کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت کا موقف رکھنے والی محترمہ بھاٹی نےکہا کہ اس معاملے میں 87000 بٹ کوائن شامل تھے۔ اس معاملے میں کئی سمن جاری کیے جا چکے ہیں۔ اس کے باوجود ملزم تفتیش میں تعاون نہیں کر رہا تھا۔
اس پر بنچ نے محترمہ بھاٹی سے پوچھا،’کیا یہ (بٹ کوائن) غیر قانونی ہے یا نہیں‘؟
محترمہ بھاٹی نے عدالت سے حکومت کا باضابطہ جواب داخل کرنے کے لیے وقت مانگا۔ حکومت ہند بمقابلہ اجے بھاردواج کیس میں پیش ہونے والے ایڈوکیٹ شعیب عالم نے بھاردواج کی ضمانت منسوخ کرنے کے مطالبے کی حمایت میں کئی دلائل پیش کیے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS