image: sportstar.thehindu.com

نئی دہلی (یواین آئی) :سپریم کورٹ نے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ( بی سی سی آئی) کے ایک معاملے کو جمعرات کے روز دوہفتے کے لئے ملتوی کردیا۔ عدالت نے جسٹس پی ایس نرسمہا کی جانب سے معاملے میں اپنی رپورٹ درج نہ کرنے اور اس کے لئے اضافی وقت کے مطالبے کے بعد یہ اعلان کیا۔
قابل ذکر ہے کہ جسٹس ایل ناگیشور راؤاور جج ونیت سرن کی دورکنی بنچ بی سی سی آئی کی ایک درخواست پر سماعت کررہی ہے ، جس میں عہدیداروں کے لئے کولنگ آف پیریڈ (تین سال تک عہدے پر برقراررہنا) کو ختم کرنے کی اپیل کی گئی ہے ، جبکہ لوڑھا کمیٹی کی سفارش کی بنیادپر سپریم کورٹ کے ذریعہ منظورشدہ آئین کے مطابق ایک افسرکے عہدہ پر چھ سال کے بعد تین سال کولنگ-آف لازمی ہے ، چاہے وہ ریاستی سطح پر ہوایا بی سی سی آئی میں۔
یہ معاملہ بی سی سی آئی کے صدر سوروگانگولی اورسکریٹری جئے شاہ کے عہدے پر بنے رہنے سے متعلق ہے ، جنہوں نے اپناکردارجاری رکھنے کے لئے عدالت میں درخواست دی ہے ۔ دونوں نے متعلقہ ریاستی ایسوسی ایشنز بنگال اورگجرات میں چھ سال مکمل کرلئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS