مُسلمان کا زیادہ جوش بھی نُقرآن دِہ

0
OpIndia

عبدُالصمد

کہتے  ہیں کہ مُسلمان جب بھی زیادہ جوش وخروش دِکھاتے ہیں کُچھ نہ کُچھ نُقصان طۓ ہے  خُصوُصاّ چُناو کے وقت۔ ابھی  جن دو بڑی رِیاستوں میں  الیکشن ہوۓ اُن میں  سے مغربی بنگال میں  مُسلمانوں کا جوش تو کُچھ کام کر گیا  وہ اِس لِۓ کہ وہاں برسرِ اقتدار پارٹی  کے علاوہ  وہاں کے راۓ دہندگان نے  بی جے پی کی جیت کے خوف سے کانگریس اور کمیونسٹ  پارٹیوں کی طرف دھیان  ہی نہیں  دِیا اب کانگریس کے جِن لوگوں کو ممتا بینرجی  نہیں  ہونا چاہیئے  تھا اُنہوں نے بی جے پی کو ووٹ دِیا اور جِن کمیونسٹوں کو کانگریس  اور ممتا بینرجی  نہیں  ہونا تھا اُنہوں نے بھی بی جے پی کو ووٹ دِیا اور یہ پارٹی کہاں سے کہاں پہنچ  گئ لوگ کہتے  ہیں  کہ  مغربی بنگال  میں  بی جے پی ہار گئ لوگ غلط کہتے  ہیں اگر ممتا  بینرجی  کے خِلاف بی جے پی اور پردھان منتری کُچھ غلط بیان  نہیں  دیتے تو اور بی جے پی کو فائدہ  ہوتا  خیر آگے ممتا بی جے پی کو روک نہیں  پاۓ گی اور قومی سطح پر اپنی ساکھ بنانے کا دِیدی کا منصُوبہ اِسی کی کڑی ہے۔

اب آیۓ مُسالمانوں کے جوش سے اِسکا کیا تعلق  ہے آپ نے دیکھا  ہوگا مُسلمان کیمروں کے سامنے آکر کِس طرح جوش میں  آکر کہتے  ہیں  کہ وہ کِس کو ووٹ کر رہے ہیں  اگر کیمرے کے سامنے پچاس لوگ ہیں تو چالِس لوگ مُسلمان ہوتے ہیں  اور بڑے جوش و خروش سے کہتے  ہیں  کہ وہ کِس کو ووٹ دے رہیں ہیں بلکہ یہ بھی کہ دیتے ہیں  کہ کون حُکُومت بنا رہا ۔ اِتنے  جوش میں  دُوسرے طبقہ  کے لوگ نہیں  ہوتے اسی لِۓ تو  ذرائع ابلاغ  کے لوگ مُسلمانوں کے پاس زیادہ آتے ہیں  اور ایسے  ہی ہُوا،اتر پردیش  میں مُسلمانوں نے خُوب جوش دِکھایا سماجوادی پارٹی  کے حق میں  لیکن  مغربی بنگال  کی طرح یہاں  پُرجوش مُسلمانوں کے ساتھ دُوسرے طبقات  نے مُسلمانوں کی طرح ووٹنگ  نہیں  کی بلکہ سماجوادی پارٹی کو بھی اُن کے ووٹ نہیں ملے

اِسی لِۓ مُسلمانوں کو   جاہیۓ کہ کِسی کو اپنا نجات دہِندہ نہ سمجھ کر ذرائع ابلاغ  سے دُور رہ کر اپنا کام کریں جیسا اور لوگ کرتے ہیں  آخر ذرائع ابلاغ  کے سامنے مُسلمان ہی کیوں  آتے ہیں  اور نِشانِ ملامت بنتے ہیں

 

DISCLAIMER: Views expressed in the above published articles/Views/Opinion/Story/News/Contents are the author's own, and not necessarily reflect the views of Roznama Rashtriya Sahara, its team and Editors. The Roznama Rashtriya Sahara team and Editors cannot be held responsible for errors or any consequences arising from the use of
information contained.
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS