لیبرکوڈز کامقصد مزدوروں کی فلاح وبہبود ہے:بھوپیندر

0
Image: The Print

نئی دہلی،(یو این آئی): مرکزی وزیر محنت و روزگار بھوپندر یادو نے مزدوروں کو حکومت کی ترجیح قراردیتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ لیبر کوڈز کا مقصد ملک بھر میں مزدوروں کی فلاح اور ان کو تحفظ دستیاب کراناہے۔ مسٹریادو نے یہاں ‘دتوپنت تھینگڈی نیشنل بورڈ آف ورکرز ایجوکیشن اینڈ ڈویلپمنٹ’ کے ‘مزدورایجوکیشن ڈے’ کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں بھیجے گئے ایک پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے مزدوروں کے مفاد میں لیبراصلاحات کی سمت میں تاریخی قدم اٹھائے ہیں۔ چارو لیبر کوڈز کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک میں تقریبا 50 کروڑ مزدوروں کو کم از کم اجرت کا قانونی حق فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی حفاظت اورمحفوظ کام کا ماحول مہیا کرنے کے لئے پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کوڈ کے تحت کئی اقدامات کیے گئے تھے اور سوشل سیکورٹی کوڈ ایک عالمگیر سماجی تحفظ کوریج فراہم کرتا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ صنعتی تعلقات کا ضابطہ تنازعات کے حل کا ایک شفاف طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیبرقانون آجروں اور ملازمین کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی کی فضا پیدا کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS