غلاف خانہ کعبہ 3میٹرتک اوپر کرنے کا عمل

0
Arabnews

دبئی(ایجنسیاں) : خانہ کعبہ کے غلاف مبارک کو نیچے سے تین میٹر تک اوپر کرنے کا روپرور عمل آج کیا جائے گا۔انتظامیہ مسجد الحرام کے مطابق خانہ کعبہ کا نیچے سے 3 میٹر والے اس حصے پر جہاں سے غلاف اوپر اٹھایا جائے گا وہاں سفید کاٹن کا ایک کپڑا لگایا جائے گا اور یہ تقریبا 2 میٹر چوڑا ہوگا۔
غلاف کعبہ کو سال میں 2 بار بلند کرنے کا عمل برسوں سے جاری ہے ، اور یہ ایک طرح سے روایت کا حصہ بن چکا ہے اسی لیے اس پر ہربرس یہ عمل کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ غلاف کعبہ کو بلند کرنے کے لیے مخصوص ٹیمیں بھی ہیں جن میں 50 سے زائد ماہرین اس کام کو انجام دیتے ہیں جبکہ اس عمل کے لیے خصوصی سیڑھی بھی مختص ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS