کووند اسپتال میں داخل

0
Image: The News Minute

نئی دہلی (یو این آئی) : صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو سینے میں درد کے سبب جمعہ کے روز یہاں فوجی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال نے اس سلسلے میں اطلاع دی ہے کہ صدرجمہوریہ کے سینے میں جکڑن محسوس ہوئی تھی۔ ان کا باضابطہ ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے اور انھیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
دریں صدرکا ہری دوار کا مجوزہ دورہ ناگذیر وجوہات کے سبب ملتوی ہو گیا ہے ۔ غور طلب ہے کہ مسٹر کووند کا ہریدوار اور رشی کیش کا مجوزہ دو روزہ دورہ تھا۔ انہوں نے یکم اور دو اپریل کو ہریدوار آنا تھا، یہاں انھیں پتنجلی یوگ پیٹھ سمیت کئی پروگراموں میں شامل ہونا تھا۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ ہری دوار میں مہاکنبھ کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اور ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر صدر کا یہ دورہ ملتوی ہو گیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ مہاکنبھ میلے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد میلے میں وی وی آئی پی افراد کے آنے پر پابندی ہے ۔ حالانکہ اتراکھنڈ کے تمام وزیر اعلیٰ اس کی خلاف ورزی کرتے رہے ہیں اور کنبھ میلے میں آکر اسنان کرتے ہیں۔ جبکہ 1986مہاکنبھ میلے میں وی آئی پی افراد کے آنے کے سبب پولیس نے بھیڑ روک دی تھی جس کے بعد دباؤ بڑھنے سے بھگدڑ مچ گئی اور ایک غیر مستقل پل ٹوٹ گیا تھا۔ اس میں 50سے زیادہ افراد مارے گئے تھے۔ اس کے بعد سے مہا کنبھ میلے میں وی آئی پی کے آنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے کیونکہ مہاکنبھ میلے کے دوران پولیس کو بھیڑ کنٹرول اور ٹرانسپورٹ منظم کرنے میں کافی سکیورٹی فورسز کے جوان لگانے پڑتے ہیں ایسے میں وی آئی پی افراد کے آنے کے سبب پولیس کو ان کی سکیورٹی بھی سنبھالنی پڑتی ہے ۔ بھیڑ کو روکنا پڑتا ہے اور عوام کو شدید مشکلات تو ہوتی ہی ہے ، ساتھ ہی بڑے حادثات کا بھی امکان رہتا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS