ہندوستان کے لوگ گہری تکلیف میں ہیں اور معیشت نازک دور میں:بنرجی

0
Ndtv.com

احمد آباد (ایجنسیاں) : نوبل انعام یافتہ اور ماہر اقتصادیات ابھیجیت بنرجی نے کہا کہ ہندوستان کے لوگ گہری تکلیف میں ہیں اور معیشت نازک دور میں ہے۔ معیشت ابھی بھی 2019کی سطح سے نیچے ہے۔ بنرجی احمدآباد یونیورسٹی کے 11ویں کنووکیشن کے دوران طلبا کو امریکہ سے آن لائن خطاب کررہے تھے۔ حال ہی میں مغربی بنگال کے دورہ کے دوران کئے گئے جائزے کو اشتراک کرتے ہوئے بنرجی نے کہاکہ لوگوں کی معمولی خواہشات اب اور بھی چھوٹی ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آپ(طلبا) ایسی حالت میں ہیں، جہاں آپ معاشرے کو کچھ واپس بھی دے سکتے ہیں۔معاشرے کو حقیقت میں اس کی ضرورت ہے۔میں نے کچھ وقت مغربی بنگال کے دیہی علاقوں میں گزارا ہے۔ چھوٹی چھوٹی خواہشات تھیں، جو اب اور چھوٹی ہوگئی ہیں۔ بنرجی نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ ہم بہت تکلیف دہ حالت میں ہیں۔ معیشت ابھی بھی 2019کی مناسبت میں کافی نیچے ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ کتنا نیچے ہے، لیکن یہ کافی نیچے ہے اور میں کسی کو قصوروار نہیں ٹھہرا رہا ہوں، میں صرف کہہ رہا ہوں۔ دوسری جانب نوبل انعام یافتہ کے تبصرے کے بعد بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے ایک بار پھر اسی بہانے مودی سرکار کو نشانہ بنایا اور کہاکہ ان کے جائزے کو تو وزیراعظم نریندر مودی بھی خارج نہیں کرسکتے۔ سبرامنیم سوامی نے ابھیجیت بنرجی کے اس تبصرے والی تحریر کو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ پر لکھا کہ مودی نے انہیں اپنی رہائش گاہ پر بلایا تھا۔ اب وہ ان کے جائزے کو غلط نہیں ٹھہرا سکتے ہیں۔ دراصل بی جے پی رکن پارلیمنٹ پچھلے کچھ وقت سے مودی حکومت کی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ کورونا مدت میں ہندوستانی معیشت کی خستہ حالت کو لے کر سبرامنیم سوامی نے کئی بار مودی سرکار کو نشانہ بنایاتھا، جس کے بعد اپنے ہی رکن پارلیمنٹ کے ذریعہ سوال اٹھائے جانے کے بعد بی جے پی اپوزیشن پارٹیوںکے نشانے پر آگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS