راجیہ سبھا میں مارشلوں کے برتاؤ کے حوالے سے اپوزیشن نے نائب صدر سے ملاقات کی

0
Image: The Economic Times

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس ، ترنمول کانگریس ، دراوڑ منیترکزگم سمیت 15 اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے جمعرات کو پارلیمنٹ کے حالیہ ختم ہونے والے مانسون سیشن کے دوران مارشل سیکورٹی اہلکاروں کے رویے پر نائب صدر سے ملاقات کی۔نائب صدر کے سیکریٹریٹ کے ذرائع نے بتایاکہ راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملک ارجن کھڑگے ، کانگریس کے نائب لیڈر آنند شرما، کانگریس کے چیف وہپ جے رام رمیش ، سماج وادی پارٹی کے رہنما رام گوپال یادو ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رہنما الاورم کریم ، دراوڑ منیترا کزگم لیڈر تروچی شیوا اور دیگر قائدین نائب صدر جمہوریہ سے ملاقات کرنے والے رہنماؤں میں شامل تھے۔ذرائع کے مطابق ان اپوزیشن لیڈروں نے ایوان میں مارشلوں کی ضرورت سے زیادہ تعیناتی اور راجیہ سبھا کی کارروائی کے دوران اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ ان کے رویے کا مسئلہ اٹھایا۔ اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مانسون سیشن کو شیڈول سے پہلے ختم کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔ اس دوران صرف دیگر پسماندہ طبقات کے ریزرویشن سے متعلق ‘آئینی ترمیم 127 واں بل 2021’ منظور کرنے پر اتفاق کیا گیاتھا۔ ایوان میں حکومت نے اپوزیشن پر جنرل انشورنس سے متعلق بل بھی اپوزیشن پر مسلط کرنے کی بھی کوشش کی۔ اس کی وجہ سے اپوزیشن رہنماؤں کو احتجاج کرنا پڑا۔ اس لیے ایوان میں افراتفری اور شوروہنگامے کی صورتحال پیدا کرنے کے لیے اپوزیشن رہنماؤں کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا اجلاس 13 اگست تک تھا لیکن راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں پارٹیوں اور اپوزیشن کے درمیان تعطل کی وجہ سے اسے 12 اگست کو ختم ہونا پڑا۔ سیشن کے دوران اپوزیشن نے راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا اور اپوزیشن پارٹی کے اراکین ایوان میں سیکرٹری جنرل کی میز پر چڑھ کربیٹھ گئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS