دہلی اور قرب و جوار میں شدید ٹھنڈ کا آغاز

0

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی اور این سی آر میں زبردست ٹھنڈ پڑںے لگی ہے۔ دہلی  قرب وجوار میں آج ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔ اس کا سبب جموں و کشمیراور لداخ میں برف باری ہے۔ دہلی ٹھنڈی ہواؤں کی زد میں ہے ۔ دہلی کے صفدرجنگ علاقہ  میں درجہ حرارت 7.6ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیاہے۔ بدھ کو دہلی اور قرب وجوار میں درجۂ حرارت  8ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا تھا۔ 
دہلی میں مجموعی طور پر صبح سویرے  7سے8بجے درجہ حرارت 12ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے برعکس دہلی میں سب سے کم درجہ حرارت صفدرجنگ کے علاقے میں 7.6ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسکائی میٹ ویدر کے مطابق دہلی کی دونوں آبزرویٹری پالم اور صفدرجنگ میں یہ سیزن کا سب سے  کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS