حماس کے 7 اکتوبر کے حملے نے اسرائیل کو تباہ شدہ گاڑیوں کا قبرستان بنا دیا

0
اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر کی گئی فضائی حملے۔۔۔۔ فائل فوٹو
اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر کی گئی فضائی حملے۔۔۔۔ فائل فوٹو

غزہ: فلسطینی تنظیم حماس کے اسرائیل پر 7 اکتوبر کے تباہ کن حملے نے جہاں ایک طرف صہیونی ریاست کو بڑے جانی نقصان سے دوچار کیا تھا، وہاں اب ایسی فوٹیجز سامنے آ رہے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ اس حملے نے اسرائیل کو تباہ شدہ گاڑیوں کے قبرستان میں بھی بدل دیا ہے۔

حماس کے اسرائیل پر حملے سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی تھی، حماس کے حملے میں اسرائیل میں سیکڑوں گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں، جنھیں اب جنوبی اسرائیل کے ایک کباڑ خانے میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق سات اکتوبر کو تباہ ہونے والی اب تک ڈیڑھ ہزار گاڑیوں کی نشان دہی ہوئی ہے۔ حماس کے حملوں نے اسرائیل کی معیشت کو بھی بہت بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔

 مزید پڑھیں: کویت میں اسرائیل کی حمایت پر ایک اور ہندوستانی نرس ملک بدر

اسرائیل کی ریزرو فوج کے ارکان وہ ہنر مند شہری ہیں جو کسی نہ کسی شعبے میں ملازمت کر رہے ہیں، اور انھیں جنگی محاذ پر جانے کے لیے اپنا کام چھوڑنا پڑا، اس طرح کئی لاکھ شہری اس وقت ملازمت سے دور ہیں۔
(یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS