کورونا انفیکشن کے نئے معاملات کی تعداد 10 ہزار سے کم

0

نئی دہلی، 22 اگست (یو این آئی) ملک میں کورونا انفیکشن کے یومیہ معاملات اب 10 ہزار سے نیچے آگئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 9531 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 کروڑ 43 لاکھ 48 ہزار 960 ہوگئی ہے، جبکہ انفیکشن کی شرح میں کمی اور صحت یابی کی شرح میں اضافے کے پیش نظر ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہو کر 97 ہزار 648 ہوگئی ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 210.02 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا سے مزید 26 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ لاکھ 27 ہزار 368 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 97648 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز کی شرح 0.22 فیصد ہے۔ بحالی کی شرح 98.59 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو لاکھ 29 ہزار 546 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 88 کروڑ 27 لاکھ 25 ہزار 504 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
ملک کی 37 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سے 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا ایکٹیو کیسز بڑھے ہیں اور باقی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایکٹو کیسز میں کمی آئی ہے۔اس دوران پنجاب میں سب سے زیادہ ایکٹو کیسزبڑھے ہیں۔ ریاست میں ایکٹو کیسز 217 بڑھ کر 16259 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 747101 لوگ اس بیماری سے ٹھیک ہو چکے ہیں اور مزید دو مریضوں کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 17877 ہو گئی ہے۔اس کے بعد آسام میں 97 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 3027 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 732506 افراد اس وبا سے نجات پا چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 8023 پر مستحکم ہے۔
کیرالہ میں 77 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 7851 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 6665823 لوگ اس وبا سے نجات پا چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 70713 پر برقرارہے۔کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ایکٹو کیسزبڑھنے سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 10508 ہو گئی ہے اور 662 مریضوں کے کووڈ فری ہونے کے ساتھ، اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 3990113 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے مزید دو مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 40210 ہو گئی ہے۔
اس کے بعد گوا میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 28 بڑھ کر 1060 ہو گئی ہے۔ اس دوران 87 افراد کی صحت یابی سے ریاست میں اس وبا سے آزاد ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 250057 ہوگئی ہے اوراموات کااعدادوشمار 3857 پر مستحکم ہے۔
مہاراشٹر میں 225 ایکٹو کیسز کم ہو کر 11641 ہو گئے ہیں۔ اس دوران مزید 2055 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 7924547 ہو گئی ہے۔ اس دوران اس جان لیوا وائرس سے دو مریضوں کی موت سے ریاست میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 148195 ہو گئی۔
گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 266 ایکٹیو کیسز کم ہونے کے بعد ان کی کل تعداد 2287 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران 496 افراد کے صحت یاب ہونے سے اس مرض سے چھٹکارا پانے والے افراد کی تعداد 1254494 ہو گئی ہے اور اموات کاعدادوشمار 10999 پربرقرارہے۔مغربی بنگال میں کورونا ایکٹیو کیسز کم ہو کر 3891 ہو گئے ہیں اور اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 2079423 ہو گئی ہے۔ اس وبا کی وجہ سے مزید چار مریضوں کی موت کے بعد ریاست میں اب تک اموات کا اعدادوشمار21441 ہو گیا ہے۔ہریانہ میں کورونا ایکٹیو کیسز 104 کم ہونے سے اس کی کل تعداد بڑھ کر 3709 ہو گئی ہے اور اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 1032823 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 10662 پر مستحکم ہے۔تمل ناڈو میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کم ہوکر 5947 رہ گئے ہیں اور اب تک 3519342 لوگ اس وبا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اموات کی تعداد 38033 پربرقرارہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS