پاکستان میں چھ مہینے سے پھنسا ہے نظام

0

باڈمیر:راجستھان کے سرحدی ضلع باڈمیر کے سرحدی تاملیار گاؤں کے رہنے والے نظام حجام عالمی وبا کورونا کی وجہ سے پچھلے چھ مہینوں سے پاکستان میں پھنسا ہوا ہے۔
نظام لاک ڈاؤن سے پہلے اپنے رشتہ داروں سے لنے ویزا پر پاکستان گیاتھا۔اسی دوران کووڈ 19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے ساتھ بین الاقوامی ریل اور فضائی راستے بند ہوگئے اور وہ پاکستان میں ہی پھنس گیا۔ لمبے وقت سے رشتہ داروں کا نظام سے رابطہ نہیں ہوا۔ گزشتہ دنوں گھروالوں سے رابطہ کرنے پر تاملیار نوجوان لیڈر صفی خان سما نے نظام کےلئے آواز بلند کرنے کا ذمنہ اٹھایا۔
سما نے سابق رکن پارلیمنٹ کرنل مانوندر سنگھ سے نظام کو ہندوستان لانے کی اپیل کی۔ اسپر سنگھ نے نظام کو جلد ہندوستان لانے کی یقین دہانی کی ہے۔  سنگھ نے بتایا کہ انہیں سما نے نظام کی پاکستان میں پھنسے ہونے کی اطلاع دی ہے اور نظام کے دستاویز منگوا کر کارروائی کرائی گئی ہے۔ امید ہے کہ نظام جلد اپنے گھروالوں سے مل سکے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS