موٹر سائیکل کے بولیرو کی زد میں آنے سے نوبیاہتا جوڑا ہلاک

0

باڑمیر: (یو این آئی) راجستھان کے باڑمیر ضلع کے سیتراؤ گاؤں میں ایک نوبیاہتا جوڑے کی موٹر سائیکل کے بولیرو کی زد میں آنے سے موت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق رامسر گاؤں کے رہنے والے دنیش کمار (22)، اس کی اہلیہ سشیلا (20) کے ساتھ چاڈار مدروپ گاؤں میں بہن کے گھر ایک خاندانی پروگرام میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ بدھ کی رات تقریباً 9 بجے ان کی موٹر سائیکل سیتراؤ کے نزدیک سامنے سے آرہی بولیروں کی زد میں آگئی۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ دونوں تقریباً بیس فٹ دور جا گرے اور دونوں کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی۔
بتایا جا رہا ہے کہ دونوں کی شادی 10 مئی کو ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS