این سی پی نے بہار اور ہریانہ کی ذمہ داری نئے صدور کو سونپی

0

نئی دہلی، (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر اجیت پوار اور ورکنگ صدر پرفل پٹیل نے پارٹی کی بحالی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بدھ کے روز راحت قادری کو بہار کا صدر اور وجے پال کو ہریانہ کا صدر مقرر کیا ۔
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ترجمان برج موہن سریواستو نے کہا کہ بہار اور ہریانہ میں پارٹی کے ریاستی صدور کی تقرری گزشتہ ماہ ہوئی تھی، لیکن مقامی کارکنوں کی درخواست پر اتفاق رائے ہونے تک اس فیصلے کو روک دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ریاستوں کے کارکنوں کی رضامندی سے پارٹی کے مستقل سکریٹری ایس آر کوہلی نے پارٹی لیڈر مسٹر پٹیل کو مطلع کیا ہے اور اس کی بنیاد پر ان دونوں ریاستوں کے تمام لوگوں کی رضامندی حاصل کرنے کے بعد تقرریوں کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مسٹر سریواستو نے کہا کہ اسی سلسلے میں بہار میں راحت قادری اور ہریانہ میں وجے پال کو پارٹی کا ریاستی صدر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماہ قبل بھی ان دونوں لیڈروں کو بہار اور ہریانہ میں ریاستی صدر مقرر کیا گیا تھا۔ دونوں رہنماؤں سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا کام دوبارہ شروع کریں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کو قومی درجہ دینے کے عزم کے تحت ملک کی 28 ریاستوں اور آٹھ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پارٹی مبصرین کو تعینات کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق مسٹر پٹیل نے نومنتخب صدور پر زور دیا ہے کہ وہ پارٹی کے ہر کارکن کو متحد کریں اور مسٹر پوار کی صدارت میں قومی درجہ دلانے کے لیے پوری طاقت سے کام کریں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS