بیوی اور بچوں کو ہلاک کر کے تین راتیں لاشوں کے ساتھ گزارنے والا رام لگن گرفتار

0
The man who killed his wife and children and spent three nights with the bodies was arrested...Pic: NDTV
The man who killed his wife and children and spent three nights with the bodies was arrested...Pic: NDTV

لکھنئو: ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ شہر میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور بچوں کو ہلاک کر کے تین راتیں ان کی لاشوں کےساتھ گزاریں۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس نے اتوار کو بتایا کہ لکھنؤ کے علاقے سراوان نگر میں 32 سالہ رام لگن نے اپنی 30 سالہ بیوی جیوتی کو اپنے بچوں کے سامنے ناجائز تعلقات کے شبے میں گلہ گھونٹ کر مار دیا۔

اس کے بعد اس نے اپنے دونوں بچوں چھ سالہ پائل اور تین سالہ آنند کو کرائے کے گھر میں مار دیا تاکہ وہ پولیس کے سامنے کچھ بول نہ سکیں۔

ڈپٹی کمشنر پولیس ٹی ایس سنگھ کے مطابق ’رام لگان کی شادی کو سات سال ہوئے تھے، اور اسے شک تھا کہ اس کی بیوی کے ناجائز تعلقات ہیں اور جب وہ فون پر بات کرتی تھی تو وہ اس کی جاسوسی کرتا تھا۔ اس وجہ سے اکثر ان کے درمیان جھگڑا ہوتا تھا۔ 28 مارچ کی رات بھی ان کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے بیوی اور بچوں کو قتل کر دیا۔‘ملزم نے تہرے قتل کے بعد رات اسی کمرے میں گزاری۔ وہ اگلی صبح روانہ ہوا اور رات کو واپس آیا۔پولیس نے بتایا کہ اس کا یہ معمول تین دن تک جاری رہا یہاں تک کہ اس کے مالک مکان نے محسوس کیا کہ اس کے گھر سے بدبو آ رہی ہے۔ دروازہ بند نہیں تھا اور جب وہ گھر میں داخل ہوا تو تینوں لاشیں بوری میں بند تھیں۔رام لگن پرہجوم علاقے کی وجہ سے لاشیں نہیں نکال سکا تھا اور اس نے اپنے پڑوسیوں کو بتایا تھا کہ ان کا خاندان ہولی منانے کے لیے کسی رشتے دار کے گھر گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسدالدین اویسی دیر رات محمد آباد پہنچ کر مختار انصاری کے بیٹے کو گلے لگایا

پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS