سرورِ دوجہاں ،رہبرِ انس وجاں، ،بے کسوں کے سہارے مدینے میں ہیں

0

رفیع نعمانی مہراج گنج

سرورِ دوجہاں ،رہبرِ انس وجاں، ،بے کسوں کے سہارے مدینے میں ہیں
سارے عالم کے پیارے مدینے میں ہیں ،آمنہ کے دلارے مدینے میں ہیں
مطلعِ نورِ طیبہ کہا ہے جنہیں ،خاتم الانبیا سب نے مانا انہیں
میری نظروں کو ٹھنڈک ملے گی وہیں ،کیونکہ دلکش نظارے مدینے میں ہیں
روح پرور ہے وہ خوبصورت حسیں ،ہر گھڑ جگمگاتی ہے وہ سرزمیں
سبزِ گنبد کی رعنائیوں کو لیے ،فیض وبرکات سارے مدینے میں ہیں
جن پہ شیدا تھے بو بکر ،عثماں، علی ، جن پہ قرباں تھی فاروق کی عاشقی
تاجدارِ حرم ،اہلِ جود وکرم، وہ پیمبر ہمارے مدینے میں ہیں
اے رفیع کاش مسکن مدینے میں ہو، زندگی کا مزہ میرے جینے میں ہو
رشک آتا ہے اس آدمی پر مجھے ،وقت جس نے گزارے مدینے میں ہیں

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS