لاہور ہائی کورٹ نے عمران کوپی ٹی آئی صدرکے عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کر لی

0

لاہور، (یو این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے جمعہ کو پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو پارلیمنٹ سے نااہلی کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) صدر کے عہدے سے ہٹانے کی مانگ والی ایک درخواست پر سماعت منظوری کرلی۔اخبار دی ڈان نے یہ اطلاع دی۔دی ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے جمعرات کو ایڈووکیٹ محمد آفاق کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت پر فیصلہ سنایا۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے فیصلہ سنایا اورپنجاب کے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کونوٹس جاری کیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے مدعا علیہان سے بھی 11 نومبر تک جواب طلب کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق درخواست کی ایک کاپی ڈان ڈاٹ کام کے پاس موجود ہے ۔ جواب دہندگان کے طور پرعمران خان، الیکشن کمیشن، حکومت پاکستان اور دیگر کے نام شامل ہیں۔عدالت میں دلائل میں کہا گیا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1976 اور پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے مطابق پارٹی کے عہدیداروں کا آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے مطابق اہل ہونا قانونی اور آئینی تقاضا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک نااہل شخص کسی سیاسی جماعت کا صدر نہیں ہو سکتا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS