بین الاقوامی ڈرگ پیڈلر کروز پرموجود تھا،نواب ملک کا نیا انکشاف

0
www.google.com

ممبئی (یو این آئی) : نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ترجمان اور ریاست کے اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے بدھ کو ایک اور سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ2 اکتوبر کو کروز پر ایک بین الاقوامی ڈرگ پیڈلر موجود تھا اور اس کا شبہ داڑھی والے شخص پر جاتا ہے ۔مسٹر ملک نے یہاں میڈیا اہلکاروں سے کہا کہ ایک بین الاقوامی ڈرگ پیڈلر کروز پر موجود تھا اور اس کے ہاتھ میں ایک ہتھیار تھا اور وہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ریجنل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کا قریبی دوست تھا۔انہوں نے سوال کیا کہ تقریباً ایک معاملہ درج کیا گیا تھا، جس میں بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پاڈوکون، سارا علی خان اور شردھا کپور کو گواہ کے طور پر بلایا گیا تھا، لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے، کیونکہ مسٹر ملک نے کہا کہ این سی بی دفتر سے موصولہ ایک نامعلوم خط میں اطلا دی گئی ہے کہ 26سے زیادہ معاملوں میں مسٹر وانکھیڑے اور اس کے گروپ نے پیسہ وصولی کی تھی۔ این سی بی کے ایک افسر نے کل صبح کہا کہ وہ خط کو اپنے نوٹس میں لیں گے، لیکن شام تک انہوں نے کہا کہ یہ ایک نامعلوم خط ہے ، خط پر کسی کے دستخط نہیں ہیں، اس لئے قانون کے مطابق ہم اس کا نوٹس نہیں لے سکتے ۔ مسٹر ملک نے کہا کہ اب پورا ادارہ شک کے گھیرے میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اس بیان پر قائم ہیں کہ فرضی اور جعلی دستاویزات کا استعمال کرکے سمیر وانکھیڑے کو سرکاری نوکری ملی ہے۔ مسٹر ملک نے کہا کہ کروز جہاز کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں سب کچھ واضح ہے ۔ انہوں نے 50لاکھ روپے نکالے اور ایک شخص سیم ڈیسوزا کو سونپ دیئے تھے ۔
دوسری جانب نواب ملک کی جانب سے سمیروانکھیڑے تبدیلی مذہب کو لے کر کیے گئے سنسنی خیز انکشاف والے معاملے میں آج یہاں ریاستی کانگریس کے نائب صدر و سابق رکن پارلیمنٹ حسین دلوائی وانکھیڑے کی حمایت میں اتر آئے اور انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا شمار جمہوری ممالک میں ہوتا ہے اور یہاں ہر شہری کو مذہب کی آزادی ہے، نیز وہ جو چاہے مذہب اختیار کرے۔
لہٰذا اگر سمیر وانکھیڑے نے مسلم مذہب چھوڑکر ہندو دھرم اختیار کرلیا ہو تو وہ اس کا ذاتی فعل ہے اور نواب ملک کو کوئی اختیار نہیں ہے کہ وہ اسکے مذہبی معاملے میں دخل اندازی کریں۔حسین دلوائی نے کہا کہ نواب ملک کی سوچ بالکل آر ایس ایس جیسی ہے جو تبدیلی مذہب پر چراغ پہ ہوجایا کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سمیر وانکھیڈے نے اگر ملازمت کے حصول کیلئے کوئی غلطیاں کی ہو تو وہ اسکی سزا کا مستحق ہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ دنوں نواب ملک نے کہا تھا کہ سمیر وانکھیڈے کاجو برتھ سرٹیفکٹ میں والد کا نام داؤد کے وانکھیڈے ہے اور وہ مسلمان تھے نیز ان کی والدہ بھی مسلمان تھی۔نواب ملک کے مطابق سمیر وانکھیڈے نے جعلی کاغذات کی بنیاد پر خود کو دلت بتلا کر اعلیٰ سرکاری عہدے کی ملازمت حاصل کی تھی اور ایک دلت کا حق انہوں نے مارا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS