سری نگر:(یو این آئی) بھارتی فوج نے ہفتے کے روز لائن آف کنٹرول کے چلیانہ ٹیٹوال کراسنگ پوائنٹ پر پاکستانی فوجیوں کو ان کے یوم آزادی کے موقع پر مٹھائیاں پیش کیں۔فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چلیانہ ٹیٹوال کراسنگ پوائنٹ پر پاکستانی فوجیوں میں ان کے یوم آزادی کے موقع پر مٹھائیاں بانٹ کر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ بھارت نے ایسا کر کے لائن آف کنٹرول پر امن و آشتی کو قائم رکھنے کے ارادے کا مظاہرہ کیا۔
فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے ہمیشہ ایسے اقدام کر کے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط و شیریں بنانے کی کوششیں کی ہیں تاکہ خطے میں قیام امن کو یقینی بنایا جا سکے۔بیان میں کہا گیا کہ عوام ایل او سی کے متصل واقع دیہات میں قیام امن کے لئے بھارتی فوج کی کاوشوں کی سراہنا و ستائش کرتی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارتی فوج کی مثبت کوششوں سے ایل او سی پر دیر پا امن قائم ہونے کا مقصد پورا ہوگا۔دریں اثنا جموں کے بارڈر آوٹ پوسٹس پر بھی بی ایس ایف اور پاکستانی رینجرز نے مٹھائیوں کا تبادلہ کیا ہے۔
بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا: ’پاکستانی رینجرز اور بی ایس ایف نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر جموں فرنٹیئر کے تحت آنے والے مختلف بارڈر آوٹ پوسٹس پر مٹھائیوں کا تبادلہ کیا ہے‘۔قبل ازیں دونوں طرف کی افواج نے 21 جولائی کو عید الاضحیٰ کے موقع پر مٹھائیوں کا تبادلہ کیا تھا۔
ہندوستانی فوج نے پاکستانی فوج کو مٹھائیاں اورمبارکبادیاں پیش کیں، جانیں راز کی بات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS