لال قلعہ کسی کی جاگیر نہیں،رکاوٹیں لگانےپر بھڑکے کسان

0
Image:Repulic World

نئی دہلی (ایجنسی) : تینوں کسان قوانین بل کے خلاف دہلی کی سرحدوں پر تقریبا 9مہینے سے مظاہرہ کررہے کسانوں نے
75ویں یوم آزادی پر کہیں بھی نہیں جانے کا اعلان کیا ہےاور کہا ہے کہ سبھی کسان مظاہرین سرحد پر ہی جھنڈا
پھہراے گے۔ کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے نیوز ایجنسی سے کہا کہ ہم کل کہیں کوچ نہیں کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا
کہ کسان اپنے ٹیکٹروں پر، گائوں میں، تحصیلوں میں کل جھنڈے پھہرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کل دہلی کی تینوں سرحدوں پر بیٹھے کسان اسٹیج پر جھنڈا پھہرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی لال
لال قلعے کے سامنے بڑے بڑے کنٹینر لگا کر یہ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ ٹیکیت نے کہا کہ لال قلعہ ان کی جاگیر تو
نہیں ہے ؟ ہم نے اپنا حق مانگا تو ہمیں دہشت گردی، خالصتان بتا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسان ترنگے کی عزت کرتا ہے۔ ٹیکیت نے کہا کہ ہم کل آزادی کا جشن منائے گے،مٹھائیاں تقسیم کریں گےاور جھنڈا پھرائے گے۔ کل یہاں سے کوئی دہلی کوچ نہیں کررہا ہے۔
دہلی پولیس نے یوم آزادی پر پہلے لال قلعے کے سامنے اہم سڑک پر بڑے بڑے کنٹینر لگادیں ہیں تاکہ کوئی بھی لال قلعہ کی دہلیز تک نہیں پہنچ سکتے ہیں۔ دہلی پولیس نے واضح طور بتایا ہے کہ اس طرح کے انتظام سیکورٹی کی وجہ سے کیا گیا ہے ۔26جنوری کو یوم آزادی کے دن کسانوں کی ٹیکٹر ریلی کے دوران کچھ مخالفین لوگوں نے لال قلعہ پر جھنڈا پھرا کر ترنگے کو ہٹا کر مذہبی جھنڈا پھرا دیا تھا۔ اس کے علاوہ لال قلعہ کی حدود میں تشدد بھی ہوا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS