ادلیب خطے میں 24 گھنٹوں کے دوران 28 مرتبہ گولے داغے گئے

0
Britannica

دمشق :(یو این آئی) جبہت النصرہ دہشت گرد تنظیم کے دہشت گردوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شام کے ادلیب خطے میں 28 مرتبہ گولے داغے ہیں۔

یہ اطلاع شام میں مخالف فریقوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے قائم کیےگئے روسی وزارت دفاع کے مرکز کے نائب سربراہ ریئر ایڈمرل وادم کولت نے دی ۔ مسٹر کولت نے کہا ’’جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ نے ادلیب کے شورش زدہ علاقے میں 28 مرتبہ گولے داغے، جس میں ادلب (9) ، لاذقیہ (14) ، حلب (4) اور ہما ​(1) حملے شامل ہیں‘‘۔
وہیں شام کے مطابق دہشت گردوں کی طرف سے کئے گئے حملوں کی تعداد 26 بتائی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS