حکومت آلودگی کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہے: گوپال رائے

0
Image: India Tv News

نئی دہلی: (یو این آئی) دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں حکومت انتہائی سنجیدگی کے ساتھ آلودگی کے خلاف مسلسل کام کر رہی ہے۔ مسٹر رائے نے آج یہاں کناٹ پلیس ، بابا کھڑک سنگھ مارگ میں قائم ہونے والے ملک کے پہلے اسموگ ٹاور کے تعمیراتی مقام کا دورہ کیا اور معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ 23 اگست کو ملک کے پہلے اسموگ ٹاور کا افتتاح کریں گے۔ حکومت اس اسموگ ٹاور کو پائلٹ بنیادوں پر قائم کر رہی ہے تاکہ آلودہ ہوا کو صاف کیا جا سکے۔
یہ اسموگ ٹاور ایک ہزار کیوبک میٹر ہوا فی سیکنڈ صاف کرے گا اور پی ایم -10 اور پی ایم -2.5 کی مقدار کو کم کرے گا۔ ماہرین آلودگی کو کم کرنے میں اسموگ ٹاورز کے اثرات کا جائزہ لیں گے۔ اگر نتیجہ سازگار نکلا تو دہلی کے دیگر مقامات پر بھی اسی طرح کے ٹاور لگائے جائیں گے۔وزیر ماحولیات نے بتایا کہ ان کی حکومت انتہائی سنجیدگی کے ساتھ دہلی کے اندر آلودگی کے خلاف مسلسل کام کر رہی ہے۔ یہ ملک میں دارالحکومت میں نصب کیا جانے والا پہلا اسموگ ٹاور ہے۔ اسموگ ٹاورز کا پوری دہلی کی آلودگی پر کیا اثر پڑتا ہے ، یہ بہت اہمیت رکھتا ہے ، کیونکہ اگر ہم اس کی کامیابی کو اپنے حق میں پاتے ہیں تو ہم اس طرح کے اسموگ ٹاورز کو دوسری جگہوں پر لگانے کا عمل شروع کرنے کے لیے آگے بڑھیں گے۔ .

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS