غزہ کیلئے پاکستان سے 20ٹن امدادی سامان کی چوتھی کھیپ روانہ

0
غزہ کیلئے پاکستان سے 20ٹن امدادی سامان کی چوتھی کھیپ روانہ
غزہ کیلئے پاکستان سے 20ٹن امدادی سامان کی چوتھی کھیپ روانہ

اسلام آباد (یو این آئی): غزہ کے لیے پاکستان سے 20 ٹن امدادی سامان کی چوتھی کھیپ روانہ ہو گئی، امدادی سامان پاک فضائیہ کی خصوصی پرواز سے نور خان ایئر بیس سے بھیجا گیا۔تفصیلات کے مطابق غزہ کے لیے پاکستان نے چوتھی امدادی کھیپ روانہ کر دی ہے، جس میں طبی سامان، خشک کھانے کی اشیا، حفظان صحت کی کٹس شامل ہیں، یہ پرواز امدادی سامان لے کر اردن پہنچے گی جہاں پاکستانی سفیر اسے وصول کریں گے، اور اس کے بعد تقسیم کے لیے غزہ روانہ کر دیا جائے گا۔

پرواز کی روانگی کے وقت وزیر خارجہ، سفیر احمد ربیع، این ڈی ایم اے، مسلح افواج کے سینئر افسران موجود تھے، اس موقع پر نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا، وزیر خارجہ نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے اندھا دھند طاقت کے استعمال کی مذمت بھی کی، اور جنوبی افریقہ کی فلسطینی عوام کی نسل کشی کے خلاف عالمی عدالت میں کیس کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔وزیر خارجہ نے غزہ کے مظلوم عوام کو انسانی امداد کی فوری فراہمی اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے لیے مزید انسانی امداد کا انتظام کیا جا رہا ہے جو جلد پاکستانی عوام کی جانب سے بھیجی جائے گی۔

مزید پڑھیں:حماس اور اسرائیل کے درمیان اسرائیلی مغویوں کو ادویات کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا

اس موقع پر پاکستان میں فلسطین کے سفیر نے امدادی سامان کی فراہمی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ اب تک غزہ کے عوام کے لیے 220 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے، پاکستان مشکل گھڑی میں فلسطینی بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS