وطن کے لیے ہے مدینے کی چاہت , مجھے خوشبوؤں میں ہے جینے کی چاہت

0

وطن کے لیے ہے مدینے کی چاہت
مجھے خوشبوؤں میں ہے جینے کی چاہت
میں مشک و ختن عودکو کیا کروں گا
مجھے ہے نبیؐ کے پسینے کی چاہت
جو پہنچادے ہم کو دیار نبیؐ تک
ہمیں تو ہے ایسے سفینے کی چاہت
مرے دل کو چاہے ہے عشقِ نبی یوں
انگو ٹھی کو جیسے نگینے کی چاہت
مٹادے خیالات جام و سبو تو
اگر جام کو ثر ہے پینے کی چاہت
تو پھر نقش پائے نبی ؐڈھونڈ زاہدــ
دوعالم کی گر ہے خزینے کی چاہت
محمد زاہد رضابنارسی

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS