چین میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر93 ہوئی

0

چینگدو : (یو این آئی) چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچوان کے لوڈنگ کاؤنٹی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں 5 ستمبر کوآنے والے 6.8 شدت کے زلزلے میں اب تک کل 93 افراد ہلاک اور کم از کم 25 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ مقامی حکام نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
انہوں نے کہا کہ گنجی تبتی آٹونومس صوبے کے لوڈنگ میں 55 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ یان شہر میں 38 لوگوں کی جان گئی ہے۔ لوڈنگ میں 9 اور یاآن کے شمین کاؤنٹی میں 16 لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS