دنیا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 31 لاکھ سے متجاوز

0

واشنگٹن ، ریو ڈی جنیرو ، نئی دہلی: (یواین آئی) دنیا میں جان لیوا ور مہلک ترین کورونا وائرس رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 31 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 14.71 کروڑ سے بڑھ گئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ71لاکھ 94 ہزار 897 ہوگئی ہے ، جبکہ 31 لاکھ نو ہزار 444 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
جان لیوا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ تباہی امریکہ میں ہوئی ہے اور یہ سلسلہ تباہی اب بھی جاری ہے۔ اس ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 3.20 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے اب تک 5.72 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 73 لاکھ 13 ہزار 163 ہوگئی ہے اوراب تک 1،95،123 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS