سی پی آئی (ایم) نے رسوئی گیس کی قیمت کے تعلق سے مرکز کو گھیرا

0

نئی دہلی: (یو این آئی) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) نے بدھ کے روز گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں زبردست اضافے کے تعلق سےمرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت لوگوں کے ذریعہ معاش پر حملہ کررہی ہے۔”
سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے ایک ٹویٹ میں کہا، “لوگوں کی روزی روٹی پر مودی حکومت کے حملے بے رحمانہ ہیں۔ حکومت اعلیٰ طبقے پر ٹیکس لگا کر وسائل جمع کرے، غریبوں کو پریشان نہ کرے۔”
بدھ کو 14.2 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے جبکہ 5 کلو والے سلنڈر کی قیمت میں 18 روپے کا اضافہ کیا گیا۔
انڈین آئل کارپوریشن کی قیمت کے نوٹیفکیشن کے مطابق، اب دہلی میں بغیر سبسڈی والے 14.2 کلوگرام کے سلنڈر کی قیمت 1053 روپے ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS