مودی حکومت کی قیادت میں ملک بہت غیر محفوظ : راہل گاندھی

0
Image:IndiaTv

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدد راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت میں ملک بہت غیر محفوظ ہوگیا ہے اور ا س سے قبل کبھی حالات ایسے نہیں رہے۔
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’مودی حکومت نے غیر ملکی اور دفاعی پالیسیوں کو ملک کا سیاسی ہتھکنڈا بناکر ہمارے ملک کو کمزور کردیا ہے۔ ہندوستان اتنا غیر محفوظ کبھی نہیں رہا ‘‘۔


کانگریس لیڈڑ نے اس کے ساتھ ہی ایک انگریزی روزنامہ میں شائع خبر پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ چین کے ساتھ سرحد پر پھر سے تنازعہ، مشرقی لداخ میں پھر تعینات ہوئی چینی فوج۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS