بی جے پی حکومت لکھیم پور کے معاملے پر کانگریس نے کہہ دی یہ بات

0

نئی دہلی ،(یو این آئی): کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی اور اتر پردیش حکومت لکھیم پور واقعہ پر زخموں پر مرہم لگانے کے بجائے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے اور اسے بتانا چاہیے کہ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کو برخاست کیوں نہیں کیا گیا ہے اور واقعہ کے لیے ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی کس وجہ سے نہیں کی جا رہی ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر قانون اشونی کمار نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ لکھیم پور واقعہ کسی پارٹی سیاست کے دائرہ کار میں نہیں ہے ، بلکہ یہ ملک کی اقدار کا سوال ہے۔ اس معاملے میں معاوضہ کی رقم سے متعلق تشہیر کو غلط قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کی زندگی کا معاوضہ نہیں دیا جا سکتا۔
انہوں نے متاثرین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ اتر پردیش اور مرکزی حکومت لکھیم پور کھیری واقعے کے ساتھ بے حسی سے پیش آ رہی ہے۔ سیاسی جماعتوں کے لوگوں کو غمزدہ خاندانوں کے اراکین سے ملنے نہیں دیا جا رہا اور یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت طاقت کے تکبر سے بھر گئی ہے اور وہ انگریزوں کی طرح برتاؤ کر رہی ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کے اس طرح کا بیان دیا ہے، اسی کے سبب کشیدگی کا ماحول پیدا ہوا ہے۔ ان کا بیان اقتدار کے تکبر کی علامت ہے جس نے ملک کے آئین میں دیے گئے حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ملک کے شہریوں کو گاڑی سے کیسے کچلا جا سکتا ہے اور کیا کسی بھی ہلاک ہونے والے شخص کی زندگی کا معاوضہ دیا جا سکتا ہے؟

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS