کانگریس نے ذات پر مبنی مردم شماری کے امورکے لیے کمیٹی کی تشکیل کی

0
  • نئی دہلی،(یواین آئی)کانگریس نے سینیئر رہنما ویرپّا موئیلی کی قیادت میں ذات پرمبنی مردم شماری سے متعلق امورکا مطالعہ کے لیے پارٹی کی سات رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جمعہ کے روز یہاں بتایا کہ پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے ذات پر مبنی مردم شماری سے متعلق معاملات کو دیکھنےاور ان کے مطالعہ کے لیے اس کمیٹی کی تشکیل کی ہے اور کمیٹی سے کہا گیا کہ وہ فوری طورپرکام کرے۔انہوں نے بتایا کہ مسٹر موئیلی کوکمیٹی کا کوآرڈینیٹر بنایا گیا ہے۔کمیٹی میں ابھیشیک منو سنگھوی،سلمان خورشید،آر پی این سنگھ، موہن پرکاش، پی ایل پنیا اورکلدیپ وشنوئی شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS