گووندآچاریہ یمنا درشن یاترا،مطالعہ کے سفر پرمختلف ریاستوں کا دورہ کریں گے

0

نئی دہلی،(یواین آئی) معروف مفکر کے این گووند آچاریہ یمنا درشن یاتر اورمطالعہ کےسفر پر مختلف ریاستوں کا دورہ کریں گے۔سماجی ادارے سوابھیما آندولن کی طرف سے جمعہ کو یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں مسٹر گووند آچاریہ نے کہاکہ ہندوستان کی آزادی کے 75ویں امرت مہوتسو کے سال شری کرشن جنم اشٹمی کے موقع پر شروع ہوئی یہ یاترا بھگوان شری کرشن کے کام کے میدان اور اس پورے علاقہ کے ذرہ ذرہ میں بسی ان کی محبت میں ڈوبنے کی یاترابھی ہے۔انہوں نے کہاکہ خودکفیل ہندوستان رام راجیہ کے تصور پرکھڑا ہواس میں سرکاری اور غیرسرکاری اداروں کا کیا کردار ہوسکتا ہے،یہ دیکھنا ہے۔اسی کے لئے میں پہلے گنگا، پھرنرمدا اوراب یمنا کے درشن اور مطالعہ پرنکلا ہوں۔ اس دوران سیمنار،پریس کانفرنسوں کی بجائے ذاتی طورپرمحدود تعداد میں لوگوں سے بات چیت کرنادوطرفہ بات چیت کا عمل ہوگا۔ قدرت پر مبنی ترقی کی بنیاد پرخودکفیل ہندوستان امتیازی سلوک سے پاک رام راجیہ کی طرف بڑھیں یہ میری خواہش ہے۔مسٹر گووند آچاریہ نے کہاکہ وہ سماج کے مختلف پہلووں میں سرگرم رہتے ہوئے اپنے زمینی تجربہ سے ملک ومعاشرے کو سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ یاترا وکاس نگر ڈاک پتھر سے شروع ہوکر14ستمبرکو پریاگ راج میں ختم ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS