انوراگ ٹھاکر نے پیراولمپک میں دوسرا تمغہ جیتنے پر اونی لکھیرا کو مبارکباد دی

0
Image:Business Standard

نئی دہلی،(یواین آئی) یوتھ پروگرام اورکھیل کے وزیرانوراگ ٹھاکر نے ٹوکیو پیرالمپک گیمزمیں دوسرا تمغہ جیتنے والی اونی لکھیرا کومبارکباد دی ہے۔مسٹرٹھاکر نے جمعہ کو اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ ’بھارت کی گولڈن گرل۔ادبھت اونی‘۔انہوں نے کہاکہ اونی نے خواتین کی پچاس میٹررائفل 3پوزیشن ایس ایچ ایک مقابلہ میں کانسہ کا تمغہ جیت کر پیراولمپک میں دوسرا میڈل اپنے نام کیا۔یہ شاندار کارکردگی ہے۔ انہوں نے تاریخ رقم کی ہے۔خیال رہے کہ ٹوکیو پیراولمپک میں ہندوستان کی طرف سے پہلے ہی سونے کا تمغہ جیت چکی پیراشوٹراونی نے آج خواتین کی پچاس میٹررائفل3پوزیشن ایس ایچ 1مقابلہ میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔وہ اس مقابلہ کے فائنل میں445.9کا اسکور کرکے تیسرے نمبرپررہیں۔ پیراولمپک کھیلوں میں ملک کے کھلاڑیوں نے 12تمغے جیتےہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS