سعودی عرب میں سماجی فاصلے کی شرط ختم

0
imgae:business today

قرنطینہ اور پی سی آر ٹیسٹ اب ضروری نہیں،سعودی عرب نے 17 ممالک کی ایئرلائنز پر عائد پابندی ختم کردی
ریاض(ایجنسیاں) : سعودی عرب نے بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط ختم کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے معاملے میں نمایاں حد تک کمی آنے کے بعد متعدد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں حرمین شریفین سمیت دیگر مساجد میں سماجی فاصلوں کی پابندیاں شامل ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کووڈ-19 میں کمی کے باوجود عوامی مقامات پر ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس سے قبل گزشتہ دنوں سعودی حکومت یوکرین سے واپس آنے والے شہریوں کے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط ختم کردی تھی۔واضح رہے کہ سعودی گزٹ کے مطابق پابندیوں کے خاتمے کا اطلاق آج سے ہی ہوگا۔دوسری جانب سعودی عرب نے مختلف ممالک کی ایئرلائنز کی سعودی آمد پر عائد پابندیاں ختم کردیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی ایوی ایشن حکام نے نئی سفری پالیسی سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق سعودی عرب نے مختلف ممالک کی ائرلائنز کی ملک میں آمد پر عائد پابندیاں ختم کردی ہیں۔نئی سفری پالیسی کے مطابق اب جنوبی افریقہ، نمیبیا، بوٹسوانا، زمبابوے، افغانستان، ملاوی، موزمبیق، مڈغاسکر، نائجیریا اور انگولا سمیت 17 ممالک کی ایئرلائنز کی سعودیہ آمد و رفت ممکن ہوسکے گی۔دریں اثنا سعودی حکومت نے مسافروں کی آمد سے قبل پی سی آر ٹیسٹ اور ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ برائے کورونا کی شرط بھی ختم کر دی ہے، مسافروں کی سعودی آمد پر ادارہ جاتی اور گھر پر لازمی قرنطینہ پابندی کا بھی خاتمہ کردیا گیا ہے تاہم وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کے لیے کووڈ 19 کی انفیکشن ٹریٹمنٹ کے لیے انشورنس کور کی موجودگی بدستور برقرار رہے گی۔نئی پالیسی میں مزید کہا گیا ہے کہ ادارہ جاتی قرنطینہ کے لیے مسافروں سے وصول کردہ فیس کی واپسی ایئر لائنز پر لازم ہوگی، احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ ائر لائنز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔سعودی عرب نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں عائد کردہ بڑی پابندیاں اٹھادیں۔سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے باضابطہ ذرائع نے بتایا کہ مملکت میں سماجی فاصلے، باہر ماسک پہننے جیسے اقدامات اب لازمی نہیں۔حرمین شریفین ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی اپنی مکمل گنجائش کے ساتھ کھل جائیں گی۔زائرین اور عازمین کے لیے واحد شرط کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانا ہے۔اس کے علاوہ 5 سال سے زائد عمر کے ویکسینیٹڈ بچے بھی حرمین میں داخل ہوسکیں گے البتہ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو مساجد کے احاطے تک داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ علاوہ ازیں مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے اجازت لینے کی شرط ختم کردی گئی اور توکلنا ایپلیکشین پر ’ویکسینیٹڈ‘ ظاہر کرنا کافی ہوگا۔تاہم عمرے اور روضہ رسولؐ میں نماز کی ادائیگی کے لیے اجازت لینا اب بھی لازمی ہے۔مسجد الحرام، مسجد نبوی سمیت تمام مساجد میں سماجی فاصلے رکھنے کی شرط ختم کردی گئی ہے البتہ مساجد کے اندر ماسک پہننا اب بھی لازم ہے۔ تمام کھلے اور بند مقامات، سرگرمیوں اور تقریبات میں بھی سماجی فاصلے کا اطلاق ختم کردیا گیا۔کھلے مقامات پر ماسک پہننے کی ضرورت اب نہیں ہوگی البتہ بند مقامات پر اب بھی ماسک پہننا ضروی ہے۔ سعودی عرب پہنچنے والے مسافروں کے لیے پی سی آر اور ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ اب درکار نہیں ہوگا۔ مملکت آنے والے مسافروں کو ادارہ جاتی یا گھروں میں قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔اس کے علاوہ سعودی عرب سے جنوبی افریقہ، نمیبیا، بوسوٹوانام، زمبابوے، لیسوتھو، ایسٹوانا، موزمبیق، ملاوی، ماریشس، زمبیا، مڈغاسکر، انگولا، سیشیلز، کومروس، نائیجیریا، ایتھوپیا اور افغانستان سے پروازوں کی براہِ راست آمدو رفت پر پر لگائی گئی پابندی بھی ختم کردی ہے۔البتہ کسی بھی قسم کے وزٹ ویزوں پر مملکت میں آنے والے تمام افراد کو انشورنس حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی جو کسی بھی کورونا وائرس کے انفیکشن کے علاج کے اخراجات کو پورا کرسکے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS