باعث خیر ہے ذکرِ خیر الانام

0

مبین منور

آفتاب رسالت ہیں خیر الانامؐ
بھیجتے ہیں فرشتہ درود و سلامؐ
جب سماعت سے ٹکرائے آقاؐ کا نامؐ
پڑھنا امت کو واجب درود و سلام
آپؐ کے نور سے ساری دنیا بنی
آپؐ کے دم سے ہوتے ہیں صبح اور شام
کیا چرند کیا پرند بھیڑیے کیا شجر
سنگریزے بھی کرتے تھے انؐ سے کلام
معتبر راہ بر دیدہ ور چارہ گر
مصطفیؐ مجتبیٰؐ کے ہزاروں ہیں نام
تذکرہ دین کا اُن کی کیسے کروں
بادشاہ بن گئے اُن کے لاکھوں غلام
مشکلیں بالیقیں ہونگی آسان سب
صدق دل سے جو لوگے محمدؐ کا نام
محفل جشن میلاد کیجئے ضرور
باعث خیر ہے ذکرِ خیر الانام
سبز گنبد کا منظر ہو جب سامنے
التجا ہے میری زندگی ہو تمام
شب اسرا کے دولہا جو گھر سے چلے
رک گیا ساری دنیا کا پل میں نظام
خانہ حق میں بے شک جنوں چاہیے
اور مدینہ میں لازم ادب احترام
قبلۂ اولیں کہئے بھولے مبینؔ
سارے نبیوں کے آقا بنے تھے امام

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS