رنجیت ساگر ڈیم میں گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کی لاش 75 دنوں بعد برآمد

0
Image: JK Newsline

جموں،(یو این آئی) فوج کا کہنا ہے کہ رواں برس 3 اگست کو رنجیت ساگر ڈیم میں گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے دوسرے پائلٹ کی لاش ہائی ٹیک آلات کی مدد سے برآمد کی گئی ہے۔جموں میں مقیم دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے بتایا کہ بھارتی فوج اور بحریہ کی 75 دنوں تک جاری رہنے والی کوششیں اتوار کو ہیلی کاپٹر کے دوسرے پائلٹ کیپٹن جائنت جوشی کی لاش کی برآمدگی پر کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچیں۔انہوں نے بتایا کہ دن رات جاری رہنے والے آپریشن کے دوران ہائی ٹیک آلات کا بھرپور استعمال کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ کیپٹن جوشی کی لاش کو طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے ملٹری ہسپتال پٹھان کوٹ منتقل کیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘بھارتی فوج کیپٹن جوشی کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے۔بتا دیں کہ فوج کی ایوی ایشن کے اے ایل ایچ ڈھورو ہیلی کاپٹر نے تین اگست کی صبح پنجاب کے پٹھان کوٹ سے اڑان بھری تھی اور کٹھوعہ میں رنجیت ساگر ڈیم میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔رنجیت ساگر ڈیم کے حدود پنجاب، ہماچل پردیش اور جموں وکشمیر کے ساتھ ملتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS