سہارا شہر میں آخری دیدار کے لئے رکھا گیا سہارا شری کا جسد خاکی، آج ہوں گی آخری رسوم

0
سہارا شہر میں آخری دیدار کے لئے رکھا گیا سہارا شری کا جسد خاکی، آج ہوں گی آخری رسوم
سہارا شہر میں آخری دیدار کے لئے رکھا گیا سہارا شری کا جسد خاکی، آج ہوں گی آخری رسوم

لکھنؤ (ایس این بی): سہارا انڈیا پریوار کے بانی، محرک، سرپرست اعلیٰ اور گروپ کے منیجنگ ورکر و چیئرمین سہارا شری سبرت رائے سہارا کا جسد خاکی آج بدھ کی دوپہر ممبئی سے بذریعہ خصوصی طیارہ لکھنؤ لایا گیا۔ سہارا شہر میں ان کے جسد خاکی کو لوگوں کے دیدار کے لئے رکھا گیا ہے۔ سہارا شری کے آخری رسوم کل جمعرات کو سہ پہر 2 بجے یہاں بیکنٹھ دھام میں ادا ہوں گی۔ سہارا شہر سے آخری سفر 12 بجے دوپہر شروع ہوگا۔

 

سہارا انڈیا پریوار کے لاکھوں کرتویہ یوگی کارکنوں کے محرک سہارا شری سبرت رائے سہارا کا کل منگل کی شب ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں دوران علاج انتقال ہوگیا تھا۔ بدھ کو ممبئی سے بذریعہ خصوصی طیارہ ان کا جسد خاکی لکھنؤ لایا گیا۔ چودھری چرن سنگھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنے سرپرست سہارا شری کے جسد خاکی کو دیکھتے ہی سہارا انڈیا پریوار کے ڈپٹی منیجنگ ورکر جناب او پی شریواستو و ڈپٹی منیجنگ ورکر اور سہارا شری کے چھوٹے بھائی جناب جے بی رائے، جناب انل وکرم سنگھ سمیت دیگر اہل خانہ کی آنکھوں سے آنسو رواں ہو گئے۔ پریوار کے مذکورہ سینئر اراکین نے سہارا شری کے جسد خاکی کو حاصل کیا۔

سہارا شری کے جسد خاکی کے ساتھ ممبئی سے خصوصی طیارہ میں ان کی اہلیہ مسز سوپنا رائے، چھوٹی بہن مسز کم کم رائے چودھری، دونوں بہویں مسز چاندنی رائے اور مسز رچا رائے آئی تھیں۔ سہارا شری کے جسد خاکی کو یہاں ایئرپورٹ کی خصوصی نگرانی میں شہید پتھ، ہوسیڑیا چوراہا ہوتے ہوئے سہارا شہر لے جایا گیا۔ تقریباً پونے پانچ بجے اہل خانہ سہارا شری کا جسد خاکی لے کر سہارا شہر پہنچے۔ وہاں پر آخری دیدار کے لئے کثیر تعداد میں سیاسی لیڈر، سماجی کارکن اور سہارا انڈیا پریوار کے کرتویہ یوگی پہلے سے ہی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:ہمارے سرپرست اعلیٰ سہارا شری نہیں رہے، غم میں سہارا پریوار

سہارا شری کے آخری دیدار کے لئے بدھ کو سہارا شہر پہنچنے والوں میں نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک، سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو، سماجوادی پارٹی لیڈر شیوپال سنگھ یادو، سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتّم پٹیل، ممبراسمبلی راجیشور سنگھ، کانگریس کے سابق ریاستی صدر و فلم اداکار راج ببر، اداکار و گلوکار سونو نگم، سابق ایم پی نریش اگروال، یوگی حکومت میں وزیر نتن اگروال، سابق وزیر اروند سنگھ گوپ، سابق وزیر ابھشیک مشرا، سماجوادی لیڈر راجیش یادو، سابق ممبر اسمبلی انوگرہ نرائن سنگھ عرف کھوکھا سنگھ، سابق ایم ایل سی سراج مہدی، راشٹریہ لوک دل کے قومی ترجمان انل دوبے، راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی صدر اشوک سنگھ، کانگریس لیجس لیچر پارٹی کی لیڈر آرادھنا مشرا مونا، ریاست کے سابق کارگزار وزیر اعلیٰ عمار رضوی، مولانا خالد رشید فرنگی محلی وغیرہ شامل تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS